Sunday, September 8, 2024
ہومکامرسکسانوں کی آسانی کیلئے جیز کا زیڈ ٹی بی ایل کو 1000 ڈیجیٹل آلات دینے کی تقریب

کسانوں کی آسانی کیلئے جیز کا زیڈ ٹی بی ایل کو 1000 ڈیجیٹل آلات دینے کی تقریب

اسلام آباد(سب نیوز)زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل)اور جیز نے جدید زرعی ٹیکنالوجی کے ذریعے کسانوں اور قرض داروں کو قرضوں کی وصولی ریکوری اور قرض کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں معروف ٹیلی کام آرگنائزیشن جیز نے زرعی ترقیاتی بینک کو 1000 سمارٹ ٹیبلٹس دیے جو قرضہ لینے والوں اور کسانوں کو ان کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنے کے لیے بینک عملے کو با اختیار بنائیں گے ۔
اس تقریب میں جیز کے صدر ،سی ای او عامر حفیظ ابراہیم اور زرعی ترقیاتی بینک کے صدر،سی ای او طاہر یعقوب بھٹی نے اس معاہدے پر دستخط کیے ۔
اس موقع پر دونوں اداروں کی اعلی انتظامیہ بھی موجود تھی یہ اسمارٹ ٹیبلٹ صارفین کی تصدیق ڈیجیٹلائزیشن قرض کی وصولی اورصارفین کو ان کی دہلیز پر خدمات فراہم کرنا، فوری لین دین اور بائیو میٹرک جیسی خصوصیات سے آراستہ ہے یہ معاہدہ چند اہم مقاصد کو حاصل کرنے کا باعث بنے گا جن میں قرضوں کے لیے حقیقی وقت میں کسٹمر کی اہلیت کی جانچ، قرضوں کی وصولی، ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ نادرا سے بائیومیٹرک تصدیق اور اسٹیٹ بینک اف پاکستان سے کسٹمر کی کریڈٹ اہلیت کی رپورٹ شامل ہیں ۔
زرعی ترقیاتی بینک اور اس سے استفادہ حاصل کرنے والوں کے لیے جدید ترین سمارٹ ڈیوائسز بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ یہ کسانوں کی بذات خود برانچ میں جانے کی بجائے ان کی دہلیز پر خدمات فراہم کرے گی زرعی ترقیاتی بینک کا خیالیے کہ جیز جیسی ٹیلی کام کمپنی زرعی شعبے میں سمارٹ ڈیجیٹلائزیشن متعارف کروا کر جدید سائنسی زراعت کو فروغ دینے میں پاکستانی کسانوں کی مدد کر سکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔