نئی دہلی(نیوزڈیسک)تامل فلموں کے اداکار، میوزک ڈائریکٹر، گلوکار اور فلم ساز وجے اینٹونی کی بیٹی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی 16 سالہ بیٹی میرا ذہنی تناؤ کا شکار تھی، اس نے مبینہ طور پر پھندا لگاکر خودکشی کی۔
اس کی لاش چنئی شہر میں 18 ستمبر کی رات 3 بجے گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔
میرا چنئی شہر کے ایک پرائیوٹ اسکول میں 12 ویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھی۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ میرا کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کی۔
وجے اور ان کی فیملی کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔
معروف بھارتی اداکار کی بیٹی نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔