پشاور(سب نیوز)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں،
ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور رضوان شاہ کی ہدایت پر چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کاروائی میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا،
گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو چارسدہ کے علاقے شبقدر سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں یاسر رحمان، شاہ فیصل، مسلم خان اور شیر بہادر شامل ہیں۔
چھاپے کے دوران ملزمان سے 5500 سعودی ریال، 4400 قطری ریال، 2000 کورین، 400 یورو، 4938 ملائشین، 430 پاونڈ،18 لاکھ 36 ہزار روپے، متعدد یورو، بنگلادیشی، افغانی اور انڈین کرنسی بھی برآمد کر لی گئی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔
پشاور:حوالہ ہنڈی میں ملوث4ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
