Wednesday, December 24, 2025
ہومپاکستانپنجاب میں میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

پنجاب میں میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

لاہور (سب نیوز) نگران پنجاب حکومت نے میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی۔صوبہ بھر کی میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے ساتھ ساتھ میڈیکل کالجز کے پرنسپلز کے بھی ایکس پاکستان کے حصول پر پابندی ہو گی۔اس کے علاوہ ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے بھی بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، نگران حکومت نے ایکس پاکستان لیو پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔