اسلام آباد(سب نیوز )سیکرٹری وفاقی وزات مذہبی امور آفتاب اکبر درانی کو تبدیل کردیا گیا،گریڈ 22 کے آفتاب اکبر درانی کو سیکرٹری داخلہ تعینا ت ،نوٹیفیکیشن جاری ،تفصیلات کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 22کے آفیسر افتاب اکبر درانی کو سیکرٹری وفاقی وزات داخلہ تعینات کر دیا۔ان سے پہلے عبد اللہ سنبھل سیکرٹری داخلہ تھے جن کا گزشتہ ہفتے انتقال ہو گیا تھا۔

