Friday, December 26, 2025
ہومشوبزمعروف بالی وڈ اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

معروف بالی وڈ اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

معروف بھارتی اداکارہ زرین خان کے خلاف مبینہ طور پر دھوکا دہی کے کیس میں کلکتہ کی عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے خلاف 2018 میں مذکورہ مقدمہ درج کیا گیا تھا، کیس کے تفتیشی افسر نے اداکارہ کے خلاف کلکتہ کی عدالت میں چارج شیٹ جمع کرائی تھی۔
تاہم زرین خان نے نہ تو ضمانت کی اپیل کی اور نہ ہی متعدد بار طلب کئے جانے کے باوجود عدالت میں پیش ہوئیں، ان کی بار بار غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
اس حوالے سے جب بھارتی میڈیا نے اداکارہ سے سوال کیا تو انہوں نے لاعملی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں کچھ علم نہیں ان کی قانونی ٹیم معاملے کا جائزہ لے گی اور اس کے بعد ہی وضاحت پیش کرسکیں گی۔
واضح رہے کہ زرین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2018 میں ایک شو میں پرفارمنس کے پیسے لئے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے پرفارم نہیں کیا اور نہ ہی اپنی غیر حاضری سے متعلق شو کے منتظمین کو آگاہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔