لندن (آئی پی ایس )مشرقی کینیا کے ایک غار میں چھوٹے بچے کی ہڈیاں ملی ہیںجس کے متعلق کہا جا رہا ہے یہ افریقہ میں سب سے قدیم تدفین ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس بچے کی عمر 2 اور 3 سال کے درمیان تھی۔ ایک اندازے کے مطابق باقیات78ہزار سال پرانی ہیں۔شواہد بتاتے ہیں کہ تدفین منظم انداز میں کی گئی تھی اور شاید اس کے جنازے میں بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی تھی۔باقی رہ جانے والی ہڈیوں سے معلوم ہوتا ہے۔ بچے کو دائیں طرف رخ کرکے لٹایا گیا تھا۔ ٹانگیں جوڑ کر سینے کی طرف اکٹھی کی گئی تھیں۔محققین کا یہ بھی ماننا ہے کہ جسم کو کفن(شائد پتے یا جانوروں کی کھال) میں مضبوطی سے لپیٹا گیا تھا۔محققین نے بہت سارے طریقوں سے اندازہ لگایا کہ بچے کی موت اس غار میں نہیں ہوئی تھی جہاں اس دفن کیا گیا۔غار میں کھدائی کرتے ہوئے انکشاف ہوا کہ قبر کو مختلف اوزاروں کی مدد سے کھودا گیا تھا۔ ہڈیوں کا باریک بینی سے مشاہد کرنے پر معلوم ہوا کہ تدفین کے وقت بچے کا جسم بالکل تروتازہ تھا۔سر کی کھوپڑی سے معلوم ہوا کہ تدفین کے وقت سر کے نیچے کسی ٹھوس شے کا تکیہ رکھا گیا تھا۔ اس بچے کی ہڈیوں کی دریافت افریقہ میں پہلی باضابطہ انسانی تدفین کے شواہد ہیں۔
مشرقی کینیا کی غارسے 78ہزار سال پرانی بچے کی باقیات دریافت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
