واشنگٹن (آئی پی ایس )سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرا م اکاونٹ کم از کم مزید چھ ماہ کے لیے معطل رہے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے غیر جانبدار نگران بورڈ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ کمپنی ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاونٹ پر پابندی برقرار رکھے گی۔ تاہم اس فیصلے پر چھ ماہ بعد نظر ثانی کی جائے گی۔ دوسری جانب ٹرمپ نے فیس بک کے اس فیصلے کوذلت آمیز قرار دیا ہے۔ ٹرمپ حامیوں کی طرف سے امریکی کیپیٹل ہل پر چھ جنوری کو قبضے کے نتیجے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ان پر فیس بک اور انسٹا گرام پر کچھ بھی پوسٹ کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
فیس بک کا ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاونٹ معطل رکھنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
