اسلام آباد ،شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے کیپٹن سمیت 2 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن فہیم، سپاہی شفیع اورسپاہی نسیم شہید ہوگئے۔
