اسلام آباد ،عوامی شکایات پر اے سی پوٹھوہار عبداللہ خان ان ایکشن،ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کو تھانہ نون کی حدود میں واقع غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور ٹینکر مافیا کے خلاف متعدد شکایات موصول ہونے پر اے سی پوٹھوہار عبداللہ خان نے ٹینکر اور غیر قانونی بور کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانوی بور سربمہر کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نون کی حدود میں واقع غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور پرائیوٹ ٹینکر مافیا درجنوں غیر قانونی بورز کے ذریعے پانی حاصل کر کے بھاری معاوضے پر فروخت کرتے تھے ،غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور بور ٹینکر مافیا کے ایک درجن سے زائد غیر قانونی بور سربمہر کر دیئے ،ان غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور بور کی وجہ سے تھانہ نون کی حدود میں پانی کی شدید کمی کی عوامی شکایات بڑھ رہی تھی ،غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور ٹینکر مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کیں گئی ،شہریوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی کو سراہا گیا۔