Monday, December 23, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد میں خصوصی افراد کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ واش رومز تعمیر کیے جائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد میں خصوصی افراد کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ واش رومز تعمیر کیے جائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خصوصی افراد کو جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے،اسلام آباد میں خصوصی افراد کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ واش رومز تعمیر کیے جائیں گے۔فیصل مسجد اسلام آباد کے باہر خصوصی افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت خصوصی افراد کو جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے، اسلام آباد میں خصوصی افراد کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ واش رومز تعمیر کیے جائیں گے۔اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں خصوصی افراد کی رسائی کو آسان بنایا جا رہا ہے، پارلیمنٹ خصوصی افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے فلاحی تنظیم کورٹ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،خصوصی افراد کو کار آمد شہری بنانے کے لیے ہمیں مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی صلاحیت کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔