ہومبریکنگ نیوزچینی اسکینڈل میں ملوث ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دے دیےگئے

چینی اسکینڈل میں ملوث ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دے دیےگئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے چینی اسکینڈل میں ملوث 13 ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دے دیے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، خوشاب، سرگودھا اور دیگر علاقوں کے ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دیے گئے ہیں۔
محکمہ خوراک کے مطابق چینی اسکینڈل میں ملوث ڈیلرز روپوش ہیں، ایف آئی اے نے چینی کے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
علاوہ ازیں چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
خفیہ اداروں کی اطلاع پر ڈيرا اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران پانچ سو اڑتیس ٹن چینی برآمد کرلی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔