اسلام آباد(خبرنگار خصوصی )وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) میں پانچ سال روٹیشن پالیسی کے تحت مزید 14افسران کے تقرر تبادلے ،ایف آئی اے لاہور کی طرف سے انسپکٹر رینک کے افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر محمد اسد ،افتخار اعوان کا ایف آئی اے پنجاب زون ون لاہور سے ایف آئی اے ہیڈکوآرٹرز میں تبادلہ کردیا گیا ہے ،انسپکٹر ہارون زمان اور انسپکٹر ملک محمد احمد طارق کا بھی پنجاب زون ون سے ایف آئی اے ہیڈکوآرٹرز میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔انسپکٹر عرفان بابر بھٹی کا ایف آئی اے سرکل ملتان میں تبادلہ کردیا گیا ، انسپکٹر مزمل احسن اورانسپکٹر کاشف نذیر کا ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی پنجاب زون ون میں تبادلہ کردیا گیا۔انسپکٹر محمد ندیم کی خدمات ایف آئی اے خیبرپختونخوا زون پشاور کے سپرد کردی گئی ہیں ۔انسپکٹر شوکت علی کا ایف آئی اے اسلام آباد زون سے ایف آئی اے ہیڈکوآرٹرز میں تبادلہ کردیا گیا ۔انسپکٹر ملک ساجد کا ایف آئی اے اسلام آباد زون میں تبادلہ کردیا گیا۔ انسپکٹر تبسم خلیل کا بھی ایف آئی اے اسلام آباد زون میں تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ انسپکٹر عدنا ن احمد جان کا ایف آئی اے ہیڈکوآرٹرز میں تبادلہ کردیا گیا ، انسپکٹر شاہین شاہ اور انسپکٹر محمد اسفند یار خان کا ایف آئی اے کے پی کے زون سے اسلام آباد زون میں تبادلہ کردیا گیا ۔
ایف آئی اے میں پانچ سال روٹیشن پالیسی کے تحت 14انسپکٹرز کے تقرر وتبادلے ،نوٹیفکیشن جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔