Thursday, December 25, 2025
ہومپاکستانسپریم کورٹ نے آکسیجن سلنڈرز کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے آکسیجن سلنڈرز کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد،سپریم کورٹ آف پاکستان نے آکسیجن سلنڈرز کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے کوروناازخود نوٹس کی سماعت کی۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ قیمت مقرر نہ کرنے سے سپلائرزمن مانیریٹ وصول کررہے ہیں۔سی ای اوڈریپ نے عدالت کو بتایا کہ آکسیجن وزارت صنعت کے ماتحت ہے ہمارااس سے تعلق نہیں،جس پر سپریم کورٹ نے آکسیجن سلنڈرزکی قیمت مقررکرنے کاحکم دے دیا۔عدالت عظمی نے حکم دیا کہ وزارت صنعت وپیداوار2روزمیں سلنڈرکی قیمت کاتعین کرے،قیمت کے تعین کا طریقہ کاربھی واضع کیا جائے۔ قیمت مقررکرنیکاحکم خیبرپختونخواحکومت کی درخواست پرجاری کیاگیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔