کوئٹہ ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں افغان سرحد سے دہشتگردوں کے حملے میں 4 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے،ایف سی کی جانب سے دہشتگردوں کی فائرنگ کا فوری جواب دیا گیا۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منزہ کئی سیکٹر ضلع ژوب میں پیش آیا۔ ایف سی اہلکار سرحد پر باڑ لگانے کیلئے جا رہے تھے۔ شہد امیں حوالدار نور زمان، سپاہی شکیل عباس، سپاہی احسان اللہ، نائیک سلطان شامل ہیں۔زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
ژوب : باڑ لگانے کے دوران دہشتگردوں کا حملہ،4ایف سی جوان شہید ، 6زخمی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
