Thursday, December 25, 2025
ہومپاکستانحلقہ پی پی 84 ضمنی الیکشن، مسلم لیگ (ن)اور پی ٹی آئی میں سخت مقابلہ متوقع

حلقہ پی پی 84 ضمنی الیکشن، مسلم لیگ (ن)اور پی ٹی آئی میں سخت مقابلہ متوقع

خوشاب،پی پی 84 خوشاب میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5بجے تک جاری رہے گا۔ مسلم لیگ (ن)کے معظم شیر اور پی ٹی آئی کے علی حسنین میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ 84 خوشاب میں ضمنی الیکشن کے دوران 2 ہزار 880 پولیس اہلکار اور رینجرز کے 600 جوان سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ حلقے میں 229 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 14 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ حلقے میں ووٹرزکی کل تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 687 ہے۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ۔84خوشاب کے پولنگ سٹیشن 211 پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈی آراو، ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کردیں۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے متعلقہ پولنگ عملے کو کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایات جاری کر دیں۔الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کروانے کیلئے سرگرم رہے۔یاد رہے یہ سیٹ مسلم لیگ (ن)کے وارث کلو کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔