Friday, December 26, 2025
ہومپاکستانکراچی کے ضلع وسطی کے 4ٹاون میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاون نافذ

کراچی کے ضلع وسطی کے 4ٹاون میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاون نافذ

کراچی (آئی پی ایس )کراچی کے ضلع وسطی کے 4ٹاون میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ،مائیکرواسمارٹ لاک ڈاون 18مئی تک برقرار رہے گا۔کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ کے بعد ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مزید متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی کے 4 ٹاون گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں 4 مئی سے 18 مئی تک اسمارٹ لاک ڈاون نافذ العمل ہوگا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ٹانز میں کرونا کے 77 مریض موجود ہیں، ضلعی ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کے بعد کرونا پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی ہوگا جبکہ شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، علاقے میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔