اسلام آباد،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی)کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کورونا ویکسین لگنے کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رجسٹریشن کرنے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اگر عمر 40 سال یا اس سے زائد ہے تو جلد رجسٹریشن کریں۔اسد عمر نے عوام سے اپیل بھی کی ہے کہ حفاظتی اقدامات جاری رکھیں۔
ایک دن میں کورونا ویکسین لگنے کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی،اسد عمر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
