اسلام آباد (آئی پی ایس )فورتھ پلر اور سی ڈی آر ایس کا صحافیوں کے لئے بڑا قدم ، وفاقی دارالحکومت کے صحافیوں میں فوڈ پیکٹس کی تقیسم ،پہلے مرحلے میں سینکڑوں صحافی خاندان مستفید ، صدر فورتھ پلر ویجلنس میڈیا واچ ڈاگ فاروق مرزا نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ صحافی برادری اپنے پائوں پر کھڑی ہوجائے ،ہمیشہ کی طرح تعاون پر سی ڈی آر ایس کے شکر گزار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ،راولپنڈی کے کرونا ،لاک ڈائون اور میڈیا بحران سے متاثرہ صحافیوں کے لئے فورتھ پلر ایک بار پھر امید کی کرن بن گیا ، مرکزی صدر نے فارو ق مرزا نے ذاتی دلچسپی لیکر سینکڑوں صحافی خاندانوں کو رمضان پیکج پہنچا دیا ۔ اسلام آباد میں ایک مختصر تقریب کے دوران سی ڈی آر ایس کے بانی ٹوڈ شے نے فوڈ پیکج سیکرٹری جنرل مظہراقبال ، ڈائریکٹر نیوز طاہرمحمود اعوان کے حوالے کیا جسے جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافی خاندانوں تک پہنچا دیا گیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ڈی آر ایس کے بانی ٹوڈ شے نے کہا کہ صحافی کرونا وبا کے دوران فرنٹ لائن ورکرز کا کردار ادا کر رہے ہیں ،کرونا وبا کے دوران کوریج میں صحافیوں نے اپنی زندگیاں دائو پر لگائیں ،کرونا وبا کے دوران صحافیوں کے کردار پر ان کے شکر گزار ہیں ،انھوں نے کہا کہ صحافیوں کی بھی فیملی اور ضروریات ہوتی ہیں ، گزشتہ برس بھی کرونا سے متاثر صحافیوں میں فوڈ پیکٹس بانٹے تھے،آئندہ بھی صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لئے فورتھ پلر کے ساتھ ملکر کردار ادا کرینگے،امریکا سے صدر فورتھ پلر فاروق مرزا نے اپنے پیغام میں کہا کہ صحافیوں کے لئے خدمات پر سی ڈی آر ایس کے شکر گزار ہیں ، دوسرے مرحلے میں مزید صحافیوں میں فوڈ پیکٹس تقسیم کرینگے، چاہتا ہوں کہ صحافی برادری اپنے پائوں پر کھڑی ہوجائے ، صحافی کی فلاح و بہود کے لئے مزید پروگرام بھی جلد لا رہے ہیں، سیکرٹری جنرل فورتھ پلر مظہرا قبال کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بہت سے صحافی ملازمتوں سے محروم ہوئے ،صحافیوں کے ساتھ تعاون پر سی ڈی آر ایس اورصدر فورتھ پلر کے شکر گزار ہیں، تقریب میں شریک سینئر صحافی و اینکر پرسن سید محسن رضا نے کہا کہ فورتھ پلر اور سی ڈی آر ایس صحافیوں کے لئے مثالی کام کر رہے ہیں ، ایسے شاندار اقدامات پر بانی سی ڈی آر ایس اور صدر فورتھ پلر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،فورتھ پلر کی ٹیم کا صحافیوں کی فلاح کا جذبہ قابل قدر ہے۔
فورتھ پلر،سی ڈی آر ایس کے زیراہتمام سینکڑوں صحافیوں میں فوڈ پیکج تقیسم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
