Friday, December 26, 2025
ہومپاکستانآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 روزہ خیر سگالی دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 روزہ خیر سگالی دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے

ریاض (خالد نواز چیمہ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 روزہ خیر سگالی دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ آرمی چیف کا اعلی سعودی عسکری قیادت سمیت پاکستانی سفیرجنرل ر بلال اکبر اور ڈیفنس اتاشی برگیڈئیر ہارون راجہ نے کنگ سلمان ائیر بیس پر استقبال کیا ۔ استقبال میں پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالک سمیت ملٹری ڈیفنس اتاشی میجر جنرل عواد الزہرانی میں شامل تھے۔ دونوں ممالک کے مابین دفاعی، سکیورٹی تعاون و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ عمرہ ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ، روضہ رسول پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ بھی جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔