نئی دہلی (آئی پی ایس )کورونا کیسز سامنے آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کو ملتوی کردیا،بھارتی کرکٹ بورڈ نے غیر معینہ مدت کے لیے آئی پی ایل ملتوی کردی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی پی ایل کو کورونا کے باعث ملتوی کر دیا گیا، دہلی کے کھلاڑی امیت مشرا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کے پھیلا واور کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث گزشتہ روز کلکتہ اور بنگلور کی ٹیموں کے درمیان ہونے والا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کا میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں ورن چکرورتی اور سندیپ واریرز شامل ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو اس وقت کورونا ہوا جب وہ انجری کے باعث میڈیکل چیک اپ کے لیے باہر گئے تھے۔بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے والے کئی کھلاڑی اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور متعدد غیر ملکی کھلاڑی بھی لیگ سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔
بھارت میں کورونا کیسز میں اضافہ ،آئی پی ایل غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
