اسلام آباد(آئی پی ایس )تین پولیس اہلکاروں کا شہری سے دوران تلاشی پیسے لینے کامعاملہ،شہری کی درخواست پر ایس ایس پی آپریشنز کا فوری نوٹس ،تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ایس یس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویرنے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مزہد محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، تینوں پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ کرپشن و بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں، ایسے فعل کے مرتکب اہلکاروں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے فرض میں خیانت کرنے والے کو مثالی سزائیں دی جائیں گی۔
شہری سے دوران تلاشی پیسے لینے کامعاملہ ،ایس ایس پی آپریشنز کا فوری نوٹس ،3پولیس اہلکار گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

