Friday, February 27, 2026
ہومپاکستانپنجاب میں مساجد میں اعتکاف پر پابندی عائد کر دی گئی

پنجاب میں مساجد میں اعتکاف پر پابندی عائد کر دی گئی

لاہور،پنجاب میں مساجد میں اعتکاف پر پابندی عائد کر دی گئی، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے صرف 10 اضلاع کی مساجد میں ایس او پیز کے ساتھ محدود تعداد میں اعتکاف کی اجازت ہوگی،ان اضلاع میں ساہیوال، بہاولپور، چنیوٹ، گجرات، اوکاڑہ، اٹک، سیالکوٹ، ڈی جی خان، حافظ آباد اور جھنگ شامل ہیں۔کمشنر لاہور نیشہریوں سے عبادات گھر پر کرنے کو ترجیح دینے کی اپیل کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔