Friday, February 27, 2026
ہومپاکستانالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے مزید ابہام پیدا ہوگا،شاہد خاقان عباسی

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے مزید ابہام پیدا ہوگا،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد،مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن چوری کرنا، جھوٹے پرچے کاٹنا، چھوڑ دیں، ملک کو آئین کے مطابق چلائیں کسی انتخابی اصلاحات کی ضرورت نہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے مزید ابہام پیدا ہوگا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم نے بازاروں کا دورہ کیا، اشیا پڑی تھیں، خریدار کوئی نہیں تھا، ایک سرکاری افسر کیساتھ حکومتی عہدیداروں کا سلوک سب نے دیکھا، سرکاری افسر سے معافی مانگیں، یہ آپ کے نہیں سرکار کے ملازم ہیں، 73 سالہ تاریخ میں 3 سال میں آٹے کی قیمت دگنی کبھی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کمیشن ہی بنا دیں آٹے کی قیمت کیسے دگنی ہوگئی، آپ نے چینی کی قیمت کم کرنے کیلئے کیا کارروائی کی ؟ ترین صاحب پر جو کیس بنائے گئے اس میں چینی کا کوئی تعلق نہیں، 3 سال میں بجلی 200 فیصد مہنگی ہوگئی، سرکلر ڈیٹ اس شرح پر پہنچ گیا جو معیشت برداشت نہیں کرسکتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔