لاہور،پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ نے عید تک خاموش رہنے اور عید کے بعد صورتحال کے تناظر میں لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر ان کے حمایتی اور ہم خیال اراکین اسمبلی کا مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں کیس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ وزیراعظم کی یقین دہانی کے بعد عید تک خاموشی اختیار کی جائے گی اور وزیراعظم کے نامزد کردہ سینیٹر علی ظفر ایڈوکیٹ کی تحقیقات کا انتظار کیا جائے گا جبکہ عید کے بعد صورتحال کے تناظر میں لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے مزید 4ارکان قومی اسمبلی نے بھی رابطہ کیا اور اپنی حمایت کایقین دلایا۔دوسری طرف وزیراعظم کے نمائندے علی ظفر ایڈووکیٹ نے جہانگیرترین گروپ کے وکلا اور اکاونٹینٹ سے بھی ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق علی ظفر نے جہانگیر ترین کیس کے بارے میں ان کی ٹیم کا موقف سنا۔علی ظفر ایف آئی اے اور پراسیکیوشن کی ٹیم سے بھی ملاقات کرچکے ہیں، سینیٹر علی ظفر مئی کے آخر تک وزیراعظم کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔
جہانگیر ترین گروپ کا عید تک خاموش رہنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
