Saturday, February 28, 2026
ہومدنیابنگلہ دیش: کشتی حادثے میں 26 افرادجاں بحق

بنگلہ دیش: کشتی حادثے میں 26 افرادجاں بحق

ڈھاکہ،وسطی بنگلہ دیش میں پیر کے روز دو کشتیوں میں ٹکر ہو جانے کی وجہ سے کم از کم 26 افراد جاں بحق ہو گئے۔بنگلہ دیش میں شب چر قصبے کے نزدیک پدماندی میں تقریبا 30مسافروں سے کھچا کھچ بھری ایک کشتی ریت لے جانے والی ایک دوسری کشتی سے ٹکرا گئی جس میں کم از کم چھبیس لوگ ڈوب گئے۔شب چر کے مقامی پولیس سربراہ معراج حسین کے مطابق حادثے میں پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے جب کہ چھبیس لاشیں بھی مل گئی ہیں۔ایک دیگر پولیس اہلکار کے مطابق مزید افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں اور فائر سروس کے اہلکار اور مقامی افراد بچا کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔