Saturday, February 28, 2026
ہومپاکستاناے سی سیالکوٹ ٹویٹر پرٹاپ ٹرینڈبن گیا

اے سی سیالکوٹ ٹویٹر پرٹاپ ٹرینڈبن گیا

لاہور،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو سب کے سامنے جھاڑ پلا دی جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر یہ واقعہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے موضوع بحث بن گیا۔تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ میں سستے رمضان بازار کا معائنہ کرنے پہنچیں تو ناقص اشیا کی فروخت دیکھ کر برہم ہو گئیں اور اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو سب کے سامنے ڈانٹ دیا۔ ڈانٹے ہوئے ان کی بننے والی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کے رویے کی مذمت سامنے آئی ہے جبکہ کچھ لوگ انکی سپورٹ بھی کررہے ہیں اس حوالے سوشل میڈیا پر مختلف ٹرینڈز چل رہے ہیں. #ACSIALKOT اس وقت ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر جبکہ فردوس عاشق اعوان کی حمایت میں بھی #افسرشاہیعوامکوجوابدہ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹرینڈ چل رہا ہے۔دوسری جانب سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سول سرونٹس اور بیوروکریٹس پڑھ لکھ کر، محنت کر کے، مقابلے کے امتحان پاس کر کے اس مقام تک پہنچتے ہیں، سلیکٹ ہو کر نہیں آتے۔ وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا ہے۔ یہ رعونت قابل قبول نہیں۔ سونیا صدف سے معافی مانگیے۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے سیالکوٹ کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتظامی افسر کے ساتھ غیر مہذب برتاو کی مذمت کرتے ہیں، اس کے علاوہ مریم نواز شریف کی جانب سے بھی فردوس عاشق اعوان کی مذمت کی گئی ہے۔ایک ٹویٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا کہ سیالکوٹ کے رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر افسوس ہوا! میں ذاتی طورپر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو جانتا ہوں وہ ذمہ دار اور قابل آفیسر ہیں! خواتین کا ہمارے معاشرے کے گورننس سسٹم میں کردار انتہائی خوش آئیند ہے جسے سراہا جانا چاہیئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔