اسلام آباد(آئی پی ایس)ایس پی صدر زون کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر تھانہ گولڑہ اور مارگلہ کی پولیس کی کارروائی،متعدد موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث سرکردہ گروہ کے تین کارندوں کوگرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان میں شاکر علی،عثمان خان اور آریان شامل ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے پانچ چوری شدہ موٹر سائیکیلز برآمد مزید تفتیش جاری ،سنسنی خیز انکشافات کی توقعات ہے،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے اور قبل ازیں تھانہ کراچی کمپنی و آبپارہ سے چالان یافتہ ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کارروائی ایس ڈی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز معہ ٹیموں نے کی۔ڈی آئی جی آپریشنز و ایس ایس پی آ پریشینز نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی ۔
ہوماسلام آبادتھانہ گولڑہ اور مارگلہ کی پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین کارندے گرفتار
تھانہ گولڑہ اور مارگلہ کی پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین کارندے گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
