کراچی ،کرونا وائرس کے پھیلا وکو روکنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ نے سخت ایس او پیز کا اعلان کردیا،ہائی کورٹ، اسپیشل کورٹس، ٹریبیونلز، سیشن اور ڈسٹرکٹ کورٹس پر ایس او پیز کا اطلاق ہوگا۔ ایس او پیز فوری طور پر نافذ العمل ہونگے، جو 22 مئی تک نافذ العمل ہونگے۔سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق غیر متعلقہ افراد کا پیشی کے موقع پر داخلہ ممنوع ہوگا۔ کمرہ عدالت اور احاط میں صرف ضروری افراد کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔قبل از ضمانت کی درخواست یا گرفتاری کے بعد ضمانت کی درخواست، حبس بے جا، قبر کشائی یا حراست سے متعلق کیسز ہی عدالت کی جانب سے مقرر ہونے کے بعد سنے جا سکیں گے۔ ضروری اپیلیں، ملزمان کی سزاں سے متعلق درخواستیں یا ارجنٹ نوعیت کے کیسز بھی سماعت کیلئے سنے جا سکیں گے۔ایس او پیز کا اطلاق سکھر ، حیدر آباد اور لاڑکانہ کورٹس پر بھی ہوگا۔ تمام مجاز عدالتوں کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔عدالت کی جانب سے یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کمرہ عدالت اور احاطے میں ہجوم نہ لگنے دیا جائے۔ متعلقہ کیسز میں صرف ایڈووکیٹس ہی سماعت کے دوران پیش ہوں۔
کرونا وائرس کے پھیلا وکو روکنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ کا سخت ایس او پیز کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
