Tuesday, January 7, 2025
ہومپاکستانآئی جیل خانہ جات کا اٹک جیل کا دورہ، چیئرمین پی ٹی آئی کو دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا

آئی جیل خانہ جات کا اٹک جیل کا دورہ، چیئرمین پی ٹی آئی کو دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا

اٹک (سب نیوز )انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر نے اٹک جیل کا دورہ کیا اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے اٹک جیل کے دورہ کے دوران جیل کی سکیورٹی اور دیگر قیدیوں کو فراہم کی گئی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔فاروق نذیر نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں مہیا کی گئی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کے تعاون کی تعریف کی۔آئی جی جیل خانہ جات نے قیدیوں کو قانون کے مطابق تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔