Sunday, March 1, 2026
ہومپاکستان(ن ) لیگ اور پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، جہانگیر ترین

(ن ) لیگ اور پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، جہانگیر ترین

لاہور،پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم مقدمات سے نہیں بھاگ رہے ہیں بلکہ عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا کیس کریمنل نہیں ہے اور ایف آئی اے کا کوئی کردار نہیں ہے۔ یہ کاروباری معاملہ ہے اور ایس ای سی پی سی سے متعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا جبکہ مجھے اپنی پارٹی میں بہت سے لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تفیش سے نہیں ڈرتے لیکن انصاف چاہتے ہیں اور سب کو معلوم ہے جو کیسز ہو رہے ہیں اس کی بنیاد کچھ اور ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ مجھے دوستوں کی حمایت حاصل ہے اور وزیر اعظم سے میرے دوستوں کی ملاقات ہوئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔