سکھر،پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ۔ خورشید شاہ بھتیجے کے انتقال کے باعث تین روزسے پے رول پر رہا ہیں اور دو روز قبل انہوں نے کورونا سے انتقال کرنے والے اپنے بھتیجے عدیل شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق خورشید شاہ میں کورونا کی علامات سامنے آنے پر ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔دوسری جانب خورشید شاہ کے چھوٹے صاحبزادے سید زیرک شاہ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کورونا وائرس میں مبتلا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
