Sunday, March 1, 2026
ہومشوبزاداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

کراچی ،دو سال قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے،جس کی اطلاع انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔ تفصیلات کے مطابق میزبان و اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اقرا عزیز کے ساتھ تصاویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ ہم پر ہمیشہ سے ہی مہربان رہا ہے اور اس مرتبہ تو اس کی کرم نوازی بے مثال ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اولاد اللہ کا خوبصورت تحفہ ہے، ہم بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔