اسلام آباد،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم شمالی بلوچستان اورخیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع میں آندھی/ تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکا ن ہے ۔ گزشتہ روز کوئٹہ اور سیالکوٹ میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا تاہم شمال اور مشرقی بلوچستان ،بالائی سندھ ،جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع اور کشمیر میں آندھی/ تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی ۔
محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
