Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستانکمسن بچیوں سے زیادتی میں ملوث مجرمان کو سزا سنادی گئی

کمسن بچیوں سے زیادتی میں ملوث مجرمان کو سزا سنادی گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی مقامی عدالت نے کمسن بچیوں سے زیادتی کے دو مقدمات میں مجرموں کو سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے 2 مقدمات میں مجرموں کوسزا سنادی، کیماڑی میں بچی سے زیادتی کے مجرم شریف کو عمر قید اور سرجانی ٹاؤن میں بچی سے زیادتی کے مجرم طارق عالم کو دس سال قید کی سزا سنادی گئی۔
کیماڑی میں بچی سے زیادتی کے مجرم شریف کو عمر قید کی سزا کے ساتھ ملزم کو 2لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیدیا۔
سرجانی ٹاؤن میں زیادتی کے مجرم طارق عالم کو 10سال قیدکی سزا کے ساتھ ملزم طارق کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیدیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔