لاہور،عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما جہانگیر ترین کو 19 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو لاہور کی مقامی عدالت میں جہانگیر ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے جہانگیر ترین کے خلاف تین مقدمات کی سماعت کی اور جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کر دی۔عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین کے کیس کا کیا بنا ؟ جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کیس میں شفاف تفتیش نہیں ہو رہی۔جج نے استفسار کیا کہ آپ سے جی آئی ٹی رپورٹ مانگی تھی کیا آپ لائے ہیں ؟ آپ نے مقدمہ درج کیا اس کی رپورٹ کہاں ہے؟
جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
