اسلام آباد(آئی پی ایس )یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظوری کا معاملہ، وزیراعظم عمران خان نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے معاملے پر اہم اجلاس (آج ) طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس آج دوپہرکو پی ایم ہاوس میں ہوگا۔اجلاس میں وزیرخارجہ، وزیرتجارت، وزیر مذہبی امور، وزیر داخلہ اور دیگر اعلی حکام شریک ہونگے، اجلاس میں یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد پر غور ہوگا،یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرارداد کی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
جی ایس پی پلس اسٹیٹس ،وزیراعظم نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
