Monday, March 2, 2026
ہومپاکستان(ن)لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے، فواد چوہدری

(ن)لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ(ن)لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے، یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، ظاہر کرتا ہے کہ انھیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی۔ ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنے ولی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے کہا تھا اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھ کر دستیاب الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ماڈل کا انتخاب کرے، اپوزیشن انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دیں، ہماری حکومت انتخابی نظام میں اصلاحات لانے کے لیے پرعزم ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابی نظام میں شفافیت آئے گی، انتخابات شفاف ہونگے تو ہی جمہوریت مضبوط ہوگی۔ مریم نواز اور شہباز شریف نے حکومتی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔