Monday, March 2, 2026
ہومپاکستانمسلم لیگ (ن)نے الیکڑانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کردی

مسلم لیگ (ن)نے الیکڑانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کردی

لاہور، پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے الیکڑانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کردی۔اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا حساس کام پوری قوم کی منشا اور اعتماد سے ہوتا ہے، انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت، عوام کی رائے کی روشنی اور اتفاق رائے سے ممکن ہوتی ہیں، ایک فرد کی خواہش یا حکم پر ایسے اہم قومی کام انجام نہیں پاتے، عوام کی امنگوں اور اعتماد کا مظہر و محور پارلیمان ہے جسے 3 سال سے تالا لگایا ہوا ہے۔

صدر(ن)لیگ کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات ہم کرسکتے ہیں جن میں سیاسی مخالفین کو بھی ساتھ لے کر چلنے اور ان کی تجاویز کو اپنانے کاصبر اور حوصلہ ہے، مسلم لیگ (ن) نے 2018 میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے تاریخی انتخابی اصلاحات کی تھیں، ہمارے دور میں ہونے والی ان اصلاحات پر کسی کو اعتراض نہیں تھا، سب کے اتفاق رائے کا مظہراور دستخط شدہ انتخابی اصلاحات کی وہ تاریخی دستاویز آج بھی موجود ہے ، جس وقت اپوزیشن مثبت تجاویز اور میثاق معیشت کی بات کررہی تھی تو این آر او ، این آر او کا شور وغل مچاکر ان کی توہین کی گئی۔شہباز شریف نے کہا کہ دنیا نے الیکڑانک ووٹنگ کا نظام مسترد کیا، پاکستانی الیکشن کمیشن بھی اسے ناقابل عمل قرار دے چکا ہے، الیکڑانک ووٹنگ کے بجائے تباہ وبرباد معیشت، آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی،بے روزگاری اورمرتی عوام کی فکر کریں۔دوسری جانب ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ این اے 249 کا ریکارڈ فی الفور اپنی تحویل میں لے ، ووٹوں کے تھیلے اپنے قبضے میں لے اور یقینی بنائے کہ یہ تھیلے سیلڈ ہیں۔ الیکشن کمیشن انتخابی ریکارڈ فوری اپنے قبضے میں لے تاکہ اس میں کوئی ردو بدل نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ شک ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یہ ریکارڈ اپنے قبضے میں نہ لیا تو اس کے ساتھ کوئی گڑ بڑ ہو سکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔