Sunday, February 8, 2026
ہومپاکستانبٹگرام:چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 8 بچوں سمیت 10 افراد پھنس گئے

بٹگرام:چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 8 بچوں سمیت 10 افراد پھنس گئے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے اساتذہ اور اسکول کے بچے پھنس گئے ہیں جن کے لیے تاحال امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی جا سکی ہیں۔
ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ بٹگرام کے مطابق پاشتو میں چیئرلفٹ میں پھنسنے والے سکول کے ننھے طلباء ہیں جن کی تعداد 10ہے۔واقعہ پہاڑی اضلاع میں روڈ اور پل کی سہولت نہ ہونے کے باعث ڈولی چیئر لفٹ کا استعمال عام ہے، جہاں بچے اور اساتذہ بھی اسکول جانے کےلیے اسی چیئر لفٹ کو استعمال کرتے ہیں۔
ریسکیو افسر شارق ریاض نے بتایا کہ انہیں صبح چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے کی اطلاع ملی تھی جس پر فوری طور پر ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ہیں۔
’ چیئر لفٹ کی رسی اس وقت ٹوٹی ہے جب لفٹ درمیان میں تھی۔ لفٹ میں متعدد بچے اور 2 اساتذہ پھنسے ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ڈیزاسٹر ٹیم بٹگرام سے روانہ کردی گئی ہیں۔ ریسکیو بٹگرام کی ٹیمں صبح سے جائے حادثہ پر روانہ کی گئی تاہم متاثرہ مقام کم وبیش 5 گھنٹوں سے زائد کی دوری پر ہے۔
ریسکیو افسر شارق ریاض کے مطابق ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچتے ہی امدادی کارروائی شروع کردیں گی۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے پھنسے ہوئے افراد کو ایئر لفٹ کرنے کی خاطر ہیلی کاپٹر کی درخواست بھی کی ہے۔
کمشنر ہزارہ ڈویژن نے این ڈی ایم اے سے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی ہے اور اس ضمن پی ڈی ایم اے اور سیکریٹری ریلیف کو بھی خط لکھ دیا ہے۔
لفٹ کی رسی ٹوٹنے کی اطلاع پر والدین اور اہل علاقہ بڑی تعداد میں نزدیکی مقامات پر پہنچ گئے ہیں۔ تاہم فاصلہ زیادہ ہونے اپنی مدد آپ کے تحت کسی قسم کی کارروائی سے قاصر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔