Tuesday, March 3, 2026
ہومپاکستاناین اے 249دوبارہ گنتی کی بجائے ری پولنگ ہونی چاہیے، فواد چودھری

این اے 249دوبارہ گنتی کی بجائے ری پولنگ ہونی چاہیے، فواد چودھری

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے این اے 249 ضمنی الیکشن میں مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظورہونے کے بعد مطالبہ کیا ہے کہ دوبارہ گنتی کے بجائے ری پولنگ ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 249 ضمنی الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی جسے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منظور کر لیا، دوبارہ گنتی کی درخواست پرسماعت 4 مئی کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کونوٹس جاری کردیئے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دوبارہ گنتی کے بجائے ری پولنگ ہونی چاہیے، اصلاحات کیلئے تیار نہیں تو روئیں بھی نہیں، الیکشن کمیشن نے حکم امتناع دیکراچھاکیا، این اے 249 میں ٹرن آئوٹ بہت کم رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت پر سب پارٹیوں نے تنقید کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔