Tuesday, March 3, 2026
ہومپاکستانیوم علی کے موقع پر ہر طرح کے جلوس پر پابندی لگانے کا فیصلہ

یوم علی کے موقع پر ہر طرح کے جلوس پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد، حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ہر طرح کے جلوس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی میں یوم علی کے انعقاد سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اورقومی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے کی۔ جب کہ وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، جب کہ صوبائی سیکرٹریزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔این سی او سی کے مطابق اجلاس میں ملک بھر اور خاص طور پر بڑے شہری مراکز میں کوویڈ کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ہر طرح کے جلوس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مجالس کے انعقاد کی اجازت سخت کوویڈ ایس او پیز کے تحت ہوگی، فورم نے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنماوں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔