ہومبریکنگ نیوزنئی حلقہ بندیوں کے بغیر اسمبلیوں میں اصل نمائندگی ممکن نہیں:الیکشن کمیشن

نئی حلقہ بندیوں کے بغیر اسمبلیوں میں اصل نمائندگی ممکن نہیں:الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مردم شماری کی اشاعات کے بعد حلقہ بندیوں سے متعلق آرڈر جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہیکہ ادارہ شماریات نے 7 اگست کو مردم شماری کو شائع کیا، الیکشن ایکٹ کے مطابق ہرمردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندی کریگا۔

الیکشن کمیشن کے آرڈر میں کہا گیا ہیکہ مردم شماری کے مطابق صوبوں، حلقوں اور ضلعی سطح پر آبادیوں میں تبدیلی ہوئی ہے، نئی مردم شماری کے مطابق 20 ہزار805 بلاکس کا اضافہ ہوا اورکچھ میں تبدیلیاں ہوئیں۔الیکشن کمیشن کاکہنا ہیکہ مردم شماری کے بعد ووٹر لسٹوں کو اپ ڈیٹ کرنا لازم ہے، نئی حلقہ بندی اوراپ ڈیٹ ووٹر لسٹ کے بغیرپارٹیزکو اسمبلیوں میں اصل نمائندگی نہیں ملے گی، ہرمردم شماری کے بعد حلقہ بندی اور غلطی سے پاک ووٹرلسٹ الیکشن کی ضرورت ہے۔ آرڈر کے مطابق الیکشن کمیشن نے مردم شماری کی بنیاد پرنئی حلقہ بندی کرانے کا فیصلہ کیا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔