ہومبریکنگ نیوزبس جی دعا ہے کہ ہم بھی پاکستان جائیں: نواز شریف کی گفتگو

بس جی دعا ہے کہ ہم بھی پاکستان جائیں: نواز شریف کی گفتگو

لندن:سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے اپنی پاکستان واپسی سے متعلق سوال پر کہا کہ بس جی دعا ہے کہ ہم بھی پاکستان جائیں۔ لندن میں نواز شریف نے جیو نیوز سے مختصر گفتگو کی۔ نواز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ نئی حکومت کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟ نواز شریف نے صحافی کوجواب دیا کہ جیسے آپ دیکھتے ہیں نئی حکومت کو ۔ صحافی نے نواز شریف سے کہا کہ آپ کے پاکستان جانے کی خبریں گرم ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ بس جی دعا ہے کہ ہم بھی پاکستان جائیں۔

شریف فیملی کے ذرائع کی جانب سے تصدیق کی گئی ہیکہ نواز شریف کو ان کی جماعت کے چند رہنما ئو ں نے ستمبر کے وسط میں آنے پر اصرار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلا اور سیاسی رفقا نے نواز شریف کو دورہ مڈل ایسٹ اور یورپ کے فورا بعد وطن واپسی کا مشورہ دیا تھا تاہم اب تصدیق کی گئی ہے کہ نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔