اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ کو آوٹ سورس کرنے کا پلان منظور کر لیا۔
آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دے گی، خلاف ورزی ہونے پر ایڈوانس پیمنٹ واپس کیے بغیر معاہدہ کینسل ہو جائے گا۔
کسٹم، سائٹ سیکیورٹی، امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہو گی۔
انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن، سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ، شاپس رینٹ تھرڈ پارٹی کے ذمے ہو گی۔
تھرڈ پارٹی کو ایئر پورٹ پر شاپنگ مال اور برانڈز شاپس بنانے کی اجازت ہو گی۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
