Friday, March 14, 2025
ہومبریکنگ نیوزصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

اسلام آباد(سب نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی، صدر مملکت نے قومی اسمبلی کی تحلیل وزیر ِ اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 58 ایک کے تحت کی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی توڑنے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائی تھی۔ قومی اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ہی موجودہ حکومت ختم ہوگئی، تاہم وزیراعظم شہباز شریف نگراں وزیراعظم کی تعیناتی تک وزیراعظم رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔