Saturday, March 15, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے، صدر کو ارسال

وزیراعظم نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے، صدر کو ارسال

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل کرنیکی سمری پر دستخط کرنے کے بعد صدر کو بھیج دی۔ صدر آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کرینگے۔ ان کے دستخط کرتے ہی اسمبلی ٹوٹ ہوجائے گی۔
صدر کے دستخط نہ ہونے کی صورت میں 48 گھنٹوں میں ازخود اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔اسمبلی ٹوٹتے ہی کابینہ تحلیل ہوجائے گی اور نگران وزیراعظم کی تقرری تک وزیراعظم شہباز شریف عہدے پر برقرار رہیں گے۔اسمبلی ٹوٹنے کی صورت میں آئین کے تحت 90 روز میں انتخابات کرانے ہوں گے۔نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے 3 دن کا وقت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔