واشنگٹن:امریکا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں عدم استحکام کاسبب بنے والی کسی بھی کارروائی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے بریفنگ کے دوران پاکستان کے حالات کے حوالے سے پوچھیگئے سوال پرکہا کہ پاکستان کی صورت حال کو تشویش کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اتحادی ملک ہے، خصوصا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا اتحادی ہے، پاکستان میں عدم استحکام کاسبب بنے والی کسی بھی کارروائی پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسی پرتشدد کارروائیوں پر تشویش ہے جو ملک میں عدم استحکام کا سبب بنیں یا ہمارے مشترکہ مفادات والیکسی بھی ملک میں عدم استحکام کا باعث بنیں، بات دہشت گردی کی ہو تو اس پر ہمیں تشویش ہے۔