اسلام آباد (سب نیوز) سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر انفارمیشن گریڈ کے 5افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر انفارمیشن گریڈ کے 5افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انفارمیشن گریڈ کے گریڈ 20کے افسر ارشد محمود کو گریڈ 21جبکہ گریڈ 19کے چار افسران بشری بشیر ، محمد شہزاد، عبدل اکبر اور کنول افتخار کو گریڈ 20میں ترقی دیدی گئی ہے ۔
