اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کو اسمبلیوں کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ سمیت تمام فیصلوں سے پہلے اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرادی۔ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوئی ، وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سید مصطفی کمال ، ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق شامل ہوئے ۔
40 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں اتحادی جماعت نے وزیراعظم کو اپنے تحفطات سے آگاہ کیا ، ایم کیو ایم وفد نے شکوہ کیاکہ اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جاتا، وزیراعظم نے پرانے شکوے دور کرتے ہوئے آئندہ تمام معاملات پر مشاورت کی یقین دہانی کرا دی۔وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں ایم کیو ایم وفد کو بتایا کہ انتخابات پرانی مردم شماری پر کروانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔
وزیر اعظم کی تمام اہم فیصلوں کے ہر مرحلے پر ایم کیو ایم پاکستان سے مشاورت کی یقین دہانی یقینی بنانے کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ، کمیٹی نئے انتخابات، نگراں حکومت سمیت تمام معاملات پر ایم کیو ایم سے مشاورت کو یقینی بنائے گی ، کمیٹی میں ن لیگ سے ایاز صادق، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق شامل ہیں ۔ ایم کیوایم نینگران وزیراعلی سندھ کیلئیشعیب صدیقی کا نام تجویز کردیا، وزیر اعظم نے ووٹر لسٹوں میں شہری سندھ بالخصوص کراچی میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کو درست کرنے کی بھی ہدایت کردی۔